2 مارچ 2014 - 20:30
امریکہ کا اعتراف، شام تکفیری دھشتگردوں کی آماجگاہ

امریکہ نے، جو شام میں تکفیری دہشتگردوں کا سب سے بڑا حامی ہے، یہ اعتراف کیا ہے کہ شام اس وقت دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کی آماجگاہ بن گيا ہے۔

ابنا:  المنار ٹی وی کے مطابق جے جانس نے امریکی کانگریس میں داخلی سکیوریٹی کمیشن سے خطاب میں کہا کہ شام اس وقت بیرونی دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گيا ہے اور شام میں دہشتگردوں کو بھیجنے کاسلسلہ بدستور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ مل کر ان لوگوں پر نظر رکھے ہوئےہیں جو مغرب سے شام گئے ہیں اور دہشتگردوں کے ساتھ شام کی حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ مغربی حکومتوں کو ان افراد کی واپسی پر شدید تشویش لاحق ہے جو امریکہ اور یورپی ملکوں سے شام میں لڑنے کےلئے القاعدہ کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ مغربی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی ملکوں سے ہزاروں افراد، شام میں القاعدہ کے کیمپوں میں شامل ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲